ایران کا اسرائیل میں آئل ریفائنری ڈپو پر حملہ، امریکا سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

ایران کا اسرائیل میں آئل ریفائنری ڈپو پر حملہ، امریکا سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

امریکی مذاکرات پر دوبارہ غور نہیں ہوگا، عباس عراقچی کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

ایران نے اسرائیل کے شہر حیفا میں آئل ریفائنری ڈپو پر حملہ کیا ہے، جس میں اسرائیلی تیل کی تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

قطری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے حیفا کی آئل ریفائنری پر شدت کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے، جس سے تنصیبات کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔

ادھر پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی تیل کے ذخائر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور اسرائیلی حکام نے فوری طور پر سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا بھائی ہلاک

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ردعمل سے مشرقِ وسطیٰ میں فوجی اور اقتصادی خطرات بڑھ سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جوابی کارروائیوں کے امکانات ہیں۔

امریکی مذاکرات پر دوبارہ غور نہیں ہوگا، عباس عراقچی کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر غور نہیں کیا جائے گا۔

عراقچی نے بتایا کہ سابقہ مذاکرات کا تجربہ بہت تلخ رہا اور اس کے باوجود امریکا نے ایران پر حملے کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیلی حملوں نے پورے خطے کو غیر محفوظ بنا دیا ہے اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

عراقچی نے وضاحت کی کہ تیل کی پیداوار اور ترسیل میں سستی کی ذمہ داری ایران پر نہیں ہے، بلکہ بیرونی حملوں اور خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

Related posts

ارشدیپ سنگھ پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے