ایران میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز سمیت ہزاروں اہداف نشانہ بنائے، سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر گزشتہ 10 دنوں کے حملوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

سینٹ کام کے مطابق ایران میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز، انٹیلی جنس مراکز اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق ایران میں بیلسٹک میزائل تنصیبات، میزائل سائٹس، اینٹی شپ میزائل سائٹس اور فوجی مواصلاتی نظام کو بھی حملوں میں تباہ کیا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ آبدوزوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون بنانے والی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔ امریکی کمانڈ کے مطابق 10 دنوں کے دوران ایران میں 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایرانی بحریہ کے 50 سے زائد جہاز تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران-امریکا جنگ میں ہتھیاروں کے ذخائر فیصلہ کن بننے لگے، میزائل اور ڈرون حملوں میں نمایاں کمی

سینٹ کام نے بتایا کہ فوری خطرہ بننے والے مقامات کو ترجیحی بنیادوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حملوں میں بی ون لانسر، بی ٹو اسپرٹ، اور بی باون اسٹریٹجک بمبار طیارے استعمال کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایف 15 ایگل، ایف 16 فائٹنگ فیلکن، ایف 15 ایگل، ایف 16 فائٹنگ فیلکن، ایف اے 18 ہارنیٹ، ایف 22 ریپٹر، اور ایف 35 لائٹننگ ٹو طیارے بھی کارروائیوں میں شامل ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو اٹیک جیٹس اور ای اے 18 جی گرولر الیکٹرانک وارفیئر طیارے بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کارروائیوں میں ایم 142 راکٹ سسٹم، ایم کیو 9 ریپر ڈرونز اور دیگر نگرانی کے ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

آپریشن میں یو ٹو لاک ہیڈ، اور آر سی 135 رائیویٹ جوائنٹ جاسوس طیارے جبکہ بوئنگ پی 8 پوزیڈون میری ٹائم پیٹرول طیارے سمندری نگرانی میں مصروف ہیں۔

Related posts

ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے

قذافی اسٹیڈیم کے نام کے رائٹس کے لیے پیشکشیں طلب