احمد مسعود نے افغان طالبان کی زیرسرپرستی دہشت گردوں کے اڈوں کو بے نقاب کر دیا

احمد مسعود نے افغان طالبان کی زیرسرپرستی دہشت گردوں کے اڈوں کو بے نقاب کر دیا

افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں، احمد مسعود

افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور وار اکانومی کے خلاف افغان رہنما کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

افغان سیاستدان اور نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی پر سخت تنقید کی ہے۔

احمد مسعود نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود حالات براہ راست افغان طالبان کے برے اعمال کا نتیجہ ہیں، اور ملک آج اپنے عوام کے لیے جہنم اور دہشت گرد گروہوں کے لیے جنت بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان رجیم میں افغانستان خواتین کے حقوق کے حوالے سے بدترین ملک قرار

انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح طالبان نے القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو پناہ دی تھی، آج وہی عمل دوبارہ جاری ہے۔ افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔ احمد مسعود نے کہا کہ طالبان رجیم کے خلاف ان کی شدید نفرت کبھی کم نہیں ہو سکتی۔

ماہرین کے مطابق افغانستان کو دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی وجہ سے عوام میں طالبان رجیم کیخلاف سخت نفرت پائی جاتی ہے۔

افغان عوام اب طالبان کی آمریت اور دہشت گردی پر چلنے والی حکومت سے تنگ آچکے ہیں، اور یہ حقیقت کہ افغانستان دہشت گرد عناصر کے لیے جنت بن چکا ہے اب قطعی طور پر ڈھکی چھپی نہیں۔

Related posts

ایران کی نئی قیادت کو ماسکو کی حمایت، پیوٹن کی مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد

متحدہ عرب امارات کے صدر اور جرمن چانسلر نے علاقائی ترقی اور فوجی کشیدگی کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا

ایرانی اسکول پر امریکی ٹوماہاک میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ماہرین کی تصدیق