سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے رہ گئی ہے۔

صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5573 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی سطح پر سونا 65 ڈالر سستا ہو کر 5106 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Related posts

ایران کی نئی قیادت کو ماسکو کی حمایت، پیوٹن کی مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد

متحدہ عرب امارات کے صدر اور جرمن چانسلر نے علاقائی ترقی اور فوجی کشیدگی کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا

ایرانی اسکول پر امریکی ٹوماہاک میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ماہرین کی تصدیق