ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر؛ وزیراعظم کا قومی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر؛ وزیراعظم کا قومی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بڑا اقدام ہے۔

 ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، پاکستان ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

 ہاکی ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیئم اور نیدرلینڈ میں شروع ہوگا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے 2 ایونٹ کھیلے گی۔

Related posts

لائبیریا کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ فون کال کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا

عبداللہ بن زید کی چینی حکومت کے خصوصی ایلچی سے مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر ملاقات

عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ فون کال کے دوران متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے