ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، بھارت کا نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، بھارت کا نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع

بھارت اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گیا

بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور یوں اعزاز کا کامیاب دفاع بھی کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ بھارت اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گیا۔

احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا مشکل ہدف ملا، تاہم کیوی ٹیم بھارتی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائیفرٹ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 17، فن ایلن 9، جیمز نیشم 8، گلین فلپس 5، جیکب ڈفی 3، مارک چیپمین 3 اور رچن رویندرا 1 رن بنا سکے جبکہ میٹ ہینری کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اکشر پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ابھیشیک شرما، ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ایشان کشن نے 54 جبکہ ابھیشیک شرما نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ہاردک پانڈیا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

شیوم دوبے 26 اور تلک ورما 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رچن رویندرا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Related posts

اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی

ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کا حق رکھتے ہیں، سعودی عرب

معاذ صداقت اپنے کیریئر کا پہلا میچ آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گے