ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 21.43 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 21.43 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی ذخائر 2 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 21 ارب 43 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 16 ارب 30 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر کا لکسمبرگ کے وزیر اعظم سے فون کال موصول، ایرانی حملوں کی مذمت – UAE

متحدہ عرب امارات کے صدر کو چیک وزیر اعظم کا فون کال موصول، ایرانی حملوں کی مذمت – UAE

علاقائی کشیدگی کا مقابلہ کرتے ہوئے، دبئی نے 422 ملین AED میں تیسرے سب سے مہنگے اپارٹمنٹ کی فروخت کا ریکارڈ بنایا – UAE