رابعہ انعم کو سموسہ کھانے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
ٹک ٹاک ویڈیو نے رابعہ انعم کو مشکل میں ڈال دیا
پاکستان کی معروف میزبان رابعہ انعم ان دنوں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے باعث خبروں اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
چند روز قبل رمضان نشریات کے دوران رابعہ انعم جذباتی ہوگئی تھیں اور اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر اور بچے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور موجودہ عالمی حالات کے باعث وہ ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید فکرمند ہیں۔
تاہم، حال ہی میں رابعہ انعم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
@rabiaanamobaid #RabiaAnum ♬ original sound – Rabia Anum Official
ویڈیو میں انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ وہ اس رمضان کا اپنا پہلا سموسہ کھا رہی ہیں کیونکہ ان کے انسٹرکٹر بہت سخت ہیں۔
رابعہ انعم نے یہ بات مسکراتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر وہ واقعی اپنے خاندان کے لیے پریشان تھیں تو اب اتنی بے فکری کیوں دکھائی دے رہی ہے، جبکہ کچھ نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔
