سب کچھ طے شدہ تھا؟ ثقلین کے دعوؤں نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی

سب کچھ طے شدہ تھا؟ ثقلین کے دعوؤں نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی

عالمی کرکٹ کا نگراں ادارہ چاہتا تھا کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے

پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے طنزیہ انداز میں انڈین کرکٹ کونسل قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی ایونٹس میں بعض فیصلے ایسے دکھائی دیتے ہیں جو میزبان یا مخصوص ٹیموں کے حق میں جاتے محسوس ہوتے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے خاص طور پر بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ کا حوالہ دیا، جو ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا۔

ان کے مطابق اس مقابلے کے لیے ایسی وکٹ تیار کی گئی جس سے بھارتی ٹیم کو واضح فائدہ پہنچا۔

سابق آف اسپنر نے دعویٰ کیا کہ عالمی کرکٹ کا نگراں ادارہ چاہتا تھا کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم گروپ مرحلے میں سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود کم رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔

 دوسری جانب بھارت نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی قابو کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ اس میچ میں اوپنر سنجو سیمسن کی ناقابل شکست 97 رنز کی اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

Related posts

ابوظہبی نے 350 مسافروں کی ‘غیر معمولی’ نقل و حمل کو انجام دیا، بحران کی تیاری کا مظاہرہ – UAE

جی سی سی کے سکریٹری جنرل: فجیرہ بندرگاہ پر ایرانی حملہ جارحیت کا ایک سنگین اقدام، صریح بڑھوتری علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ – UAE

متحدہ عرب امارات کے صدر کو کوسوو کے صدر کا فون کال موصول ہوا جس میں ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی – UAE