فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان کے ہیئر اسٹائل پر طنز، اداکارہ کا دلچسپ جواب

فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان کے ہیئر اسٹائل پر طنز، اداکارہ کا دلچسپ جواب

کبریٰ خان کے نصف بالوں والے ہیئر اسٹائل کو مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا۔

میزبان فہد مصطفیٰ نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اداکارہ کبریٰ خان کے ہیئر اسٹائل پر طنز کیا تو اداکارہ نے نہ صرف اسے خندہ پیشانی سے لیا بلکہ خود بھی اپنے پچھلے اسٹائل پر مذاق اڑایا۔

کبریٰ خان فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں اکثر نظر آتی ہیں اور مداحوں میں بے حد مقبول ہیں تاہم حال ہی میں ان کے نصف بالوں والے ہیئر اسٹائل (ہاف بینگس) کو مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پروگرام کے دوران فہد مصطفیٰ نے اپنے منفرد انداز میں کبریٰ خان کو تنگ کرنا شروع کیا۔ انہوں نے پہلے تو کبریٰ کو خوبصورت کہا لیکن پھر فوراً ہی چپکے سے کہہ دیا کہ ’’پچھلی بار بھی تم خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن تھوڑی بہت اپنے شوہر گوہر رشید جیسی لگ رہی تھیں‘‘۔

کبریٰ خان نے اس طنز کو نہ صرف خوشی سے قبول کیا بلکہ خود بھی اپنے پچھلے ہیئر اسٹائل پر ہنستے ہوئے مذاق اڑایا۔ ان کی اس عادت کو دیکھ کر مداحوں نے ان کی سادگی اور مزاح پسند طبیعت کی تعریف کی ہے۔

Related posts

جی سی سی کے سکریٹری جنرل: فجیرہ بندرگاہ پر ایرانی حملہ جارحیت کا ایک سنگین اقدام، صریح بڑھوتری علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ – UAE

متحدہ عرب امارات کے صدر کو کوسوو کے صدر کا فون کال موصول ہوا جس میں ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی – UAE

امریکی قونصل خانے کے قریب پیش آنے والا حادثہ – متحدہ عرب امارات