معروف اداکارہ کی بہن چل بسیں

معروف اداکارہ کی بہن چل بسیں

ڈرامہ سیریل معمہ سے شہرت پانے والی اداکارہ کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔

ڈرامہ سیریل معمہ میں اپنے کردار سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ عریبہ احمد ترمذی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس غم کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو اس دردناک خبر سے آگاہ کیا۔ عریبہ نے بتایا کہ ان کی بہن مانند دوست رمضان المبارک میں اس دارفانی سے کوچ کرگئی ہیں۔

عریبہ نے اپنی مرحومہ ہمشیرہ کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے وجہ وفات تو ظاہر نہیں کی لیکن اتنا ضرور کہا کہ ان کا اپنا ایک ٹکڑا جدا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ عریبہ احمد ترمذی انڈسٹری میں نئی آنے والی اداکارہ ہیں۔ وہ ڈراموں میں کام کرنے سے پہلے یوٹیوب پر مواد تیار کرتی تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔

حال ہی میں وہ ڈرامہ سیریل معمہ میں جہاں آرا کی دوست کے طور پر نظر آئی تھیں جس کے بعد انہیں خاصی شہرت ملی۔

اداکارہ کے مداحوں نے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Related posts

ابوظہبی نے 350 مسافروں کی ‘غیر معمولی’ نقل و حمل کو انجام دیا، بحران کی تیاری کا مظاہرہ – UAE

جی سی سی کے سکریٹری جنرل: فجیرہ بندرگاہ پر ایرانی حملہ جارحیت کا ایک سنگین اقدام، صریح بڑھوتری علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ – UAE

متحدہ عرب امارات کے صدر کو کوسوو کے صدر کا فون کال موصول ہوا جس میں ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی – UAE