برآمدات میں کمی، پاکستان کا تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا

برآمدات میں کمی، پاکستان کا تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا

جولائی تا فروری برآمدات 7.30 فیصد کمی کے بعد 20 ارب 46 کروڑ ڈالر رہ گئیں

پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 26-2025 کے پہلے آٹھ ماہ میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ 25 ارب 4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق جولائی تا فروری برآمدات 7.30 فیصد کمی کے بعد 20 ارب 46 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جبکہ درآمدات میں 8.06 فیصد اضافہ سے حجم بڑھ کر 45 ارب 50 کروڑ ڈالر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

 پی بی ایس کا کہنا ہے کہ فروری 2026 میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 4.63 فیصد بڑھ گیا، جس میں برآمدات میں 8.76 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 1.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ماہانہ بنیاد پر فروری میں تجارتی خسارہ 8.40 فیصد بڑھا ہے، جنوری کے مقابلے میں فروری میں برآمدات 25.63 فیصد جبکہ درآمدات 9.51 فیصد کم ہوئیں۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی، مشینری اور خام مال کی مہنگی درآمدات خسارے میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں مسلسل بڑھتا تجارتی خسارہ زرِمبادلہ ذخائر، روپے کی قدر اور آئندہ مالیاتی پالیسی پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

Related posts

ابوظہبی نے 350 مسافروں کی ‘غیر معمولی’ نقل و حمل کو انجام دیا، بحران کی تیاری کا مظاہرہ – UAE

جی سی سی کے سکریٹری جنرل: فجیرہ بندرگاہ پر ایرانی حملہ جارحیت کا ایک سنگین اقدام، صریح بڑھوتری علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ – UAE

متحدہ عرب امارات کے صدر کو کوسوو کے صدر کا فون کال موصول ہوا جس میں ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی – UAE