تخریب کاری کی کوشش ناکام، قطر اور سعودی عرب سے موساد ایجنٹس گرفتار

تخریب کاری کی کوشش ناکام، قطر اور سعودی عرب سے موساد ایجنٹس گرفتار

اسرائیل کا مقصد صرف ایران کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، امریکی صحافی

امریکی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز قطر اور سعودی عرب میں موساد سے تعلق رکھنے والے مبینہ ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی صحافی ٹکر کارلسن کے مطابق ان مبینہ ایجنٹس کا تعلق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تھا اور وہ متعلقہ ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

ٹکر کارلسن نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مقصد صرف ایران کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

ان کے بقول اس حکمتِ عملی کے تحت قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کو کمزور کرنا ہدف ہو سکتا ہے۔

ٹکر کارلسن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیل اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب ہو چکا ہے۔

Related posts

ابوظہبی نے 350 مسافروں کی ‘غیر معمولی’ نقل و حمل کو انجام دیا، بحران کی تیاری کا مظاہرہ – UAE

جی سی سی کے سکریٹری جنرل: فجیرہ بندرگاہ پر ایرانی حملہ جارحیت کا ایک سنگین اقدام، صریح بڑھوتری علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ – UAE

متحدہ عرب امارات کے صدر کو کوسوو کے صدر کا فون کال موصول ہوا جس میں ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی – UAE