پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈرامائی تبدیلی، منفی آغاز کے بعد 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈرامائی تبدیلی، منفی آغاز کے بعد 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار  63  پوائنٹس پر ٹریڈ کررھا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا تاہم  ڈرامائی انداز میں دوران ٹریڈنگ  3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مشرق وسطی میں اسرائیل  ایران جنگ کے اثرات اب پاکستان کی معیشت پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، اور آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز 714 پوائنٹس کی کمی سے ہوا، تاہم اب کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور ٹریڈنگ کے دوران 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار  63  پوائنٹس پر ٹریڈ کررھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کی شدید  کمی ہوئی تھی جس کے بعد مارکیٹ کریش کر گئی تھی۔

Related posts

ابوظہبی نے 350 مسافروں کی ‘غیر معمولی’ نقل و حمل کو انجام دیا، بحران کی تیاری کا مظاہرہ – UAE

جی سی سی کے سکریٹری جنرل: فجیرہ بندرگاہ پر ایرانی حملہ جارحیت کا ایک سنگین اقدام، صریح بڑھوتری علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ – UAE

متحدہ عرب امارات کے صدر کو کوسوو کے صدر کا فون کال موصول ہوا جس میں ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی – UAE