ایران سے جھڑپوں میں 3 امریکی اہلکار ہلاک، 5 شدید زخمی

ایران سے جھڑپوں میں 3 امریکی اہلکار ہلاک، 5 شدید زخمی

سینٹ کام نے ہلاکتوں کے مقام یا جاری آپریشن کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے دوران تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے جاری بیان کے مطابق ایران سے وابستہ حالیہ جھڑپوں میں پانچ اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امریکی عسکری حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ کچھ فوجیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے، جن میں دھماکوں کے نتیجے میں شیل کے ٹکڑوں سے لگنے والی چوٹیں شامل ہیں۔ ایسے اہلکاروں کی مرحلہ وار ڈیوٹی پر واپسی کا عمل جاری بتایا گیا ہے۔

سینٹ کام نے ہلاکتوں کے مقام یا جاری آپریشن کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم یہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں امریکی جانی نقصان کی پہلی سرکاری اطلاع قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ایران نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد علاقائی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت، ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

وزارت دفاع کا السلام فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر ردعمل – متحدہ عرب امارات

پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو 5-4 سے زیر کر کے کوالیفائر میں فتح کا جھنڈا گاڑ دیا