ایران نے جوابی حملہ کیا تو ایسی طاقت سے جواب دینگے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، ٹرمپ
ایران کو چاہیے کہ وہ کسی بھی نئے حملے سے باز رہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کسی بھی ممکنہ جوابی کارروائی کی صورت میں سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ کسی بھی نئے حملے سے باز رہے۔
ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ آج بہت بڑا اور شدید حملہ کرنے کا ارادہ رک ھتا ہے، جو اس سے پہلے کیے گئے حملوں سے زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے ایسا اقدام کیا تو امریکا کی جانب سے انتہائی طاقتور جواب دیا جائے گا، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں دی گئی۔