شعیب ملک اور ونیزا ستار کی شادی کی افواہیں؛ حقیقت کیا ہے؟

شعیب ملک اور ونیزا ستار کی شادی کی افواہیں؛ حقیقت کیا ہے؟

ونیزا ستار کراچی سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں

سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ وہ 27 فروری کو اداکارہ ونیزا ستار سے شادی کرنے والے ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب شعیب ملک اور ان کی موجودہ اہلیہ ثنا جاوید کے درمیان ممکنہ علیحدگی کی خبریں بھی زیر گردش تھیں۔ اگر موجودہ افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ شعیب ملک کی چوتھی شادی ہوگی۔

شعیب ملک کی پہلی شادی 2002 میں عائشہ صدیقی سے ہوئی تھی، جو 2010 میں اختتام پذیر ہوئی۔ اسی برس انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی، جس سے ان کا ایک بیٹا ازہان مرزا ملک ہے۔ دونوں کے درمیان 2024 میں طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں 20 جنوری 2024 کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ونیزا ستار کراچی سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ لاڈلی میں اپنے کردار سے پہچان حاصل کی۔

افواہوں کے برعکس چند روز قبل شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کے ساتھ چھٹیاں منانے کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ ان تصاویر کے بعد بعض صارفین کا کہنا ہے کہ علیحدگی یا نئی شادی کی خبریں بے بنیاد بھی ہوسکتی ہیں۔

تاہم، ان اطلاعات کی اب تک کسی بھی فریق کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

Related posts

ابوظہبی ہوائی اڈے: زید بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے ڈرون کے روکنے کے بعد واقعے میں ایک ہلاکت، سات زخمی – UAE

یو اے ای نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنادیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان