امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات میں توسیع، تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ میں 1.8 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں تقریباً 2.2 فیصد کمی کا رجحان دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور نے خطے میں ایک نئی سفارتی امید پیدا کر دی ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینٹ خام تیل 5 سینٹ کمی کے بعد 70 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل پر آگیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1 سینٹ کمی کے بعد 65 ڈالر 20 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا، ایران کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
واضح رہے کہ ممکنہ کشیدگی میں کمی سے سپلائی خدشات کم ضرورہوئے ہیں تاہم مارکیٹ پر دباؤ اب بھی برقرار ہے، تاہم اوپیک پلس کے اتوار اجلاس میں پیداوار بڑھانے کا امکان ہے۔
ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ میں 1.8 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں تقریباً 2.2 فیصد کمی کا رجحان دیکھا گیا۔