سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا؛ فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر بڑھ کر 5185 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 268 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 9554 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

پبلک پراسیکیوشن نے بغیر لائسنس کے ڈیجیٹل فنڈ ریزنگ کے خلاف خبردار کیا – UAE

محمد بن زاید اور سیول کے ایلچی نے اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا – UAE

پی ایس ایل 2026–29 کے برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی ریکارڈ ڈیل