سپر ایٹ مرحلے کا پوائنٹس ٹیبل، بھارت کی بڑی تنزلی، ویسٹ انڈیز سرفہرست

سپر ایٹ مرحلے کا پوائنٹس ٹیبل، بھارت کی بڑی تنزلی، ویسٹ انڈیز سرفہرست

رن ریٹ کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اب تک چار میچز ہوچکے ہیں، جس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ویسٹ انڈیز سر فہرست ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور انگلینڈ ایک، ایک میچ جیت کر دو، دو پوائنٹس حاصل کرچکی ہیں، تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سپر ایٹ مرحلے میں بڑا ٹاکرا کل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ شیڈول تھا، جو بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس دے دیا گیا، اس طرح پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک، ایک پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت، سری لنکا اور زمبابوے اپنا ایک، ایک میچ ہار چکی ہیں، اور منفی ریٹنگ کے ساتھ سری لنکا پانچویں اور زمبابوے ساتویں نمبر پر ہے۔

گروپ مرحلے کی ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بھارت جنوبی افریقا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد چھٹے نمبر پر ہے۔

Related posts

کرکٹ کے دلچسپ ریکارڈز اور تاریخی حقیقتیں

سونا مزید مہنگا؛ قیمت میں ہوا بڑا اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بقا کی جنگ، کیا گرین شرٹس تاریخ بدل پائیں گے؟