امریکا میں شدید برفباری اور طوفانی ہوائیں، سفری نظام درہم برہم

امریکا میں شدید برفباری اور طوفانی ہوائیں، سفری نظام درہم برہم

امریکی میڈیا کے مطابق مشرقی ساحلی پٹی میں تقریباً 69 ملین افراد ونٹر الرٹ کے زیر اثر ہیں

مشرقی ساحلی علاقوں میں کروڑوں افراد ونٹر الرٹ کی زد میں، لاکھوں صارفین بجلی سے محروم جبکہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشرقی ساحلی پٹی میں تقریباً 69 ملین افراد ونٹر الرٹ کے زیر اثر ہیں جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں 6 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ طوفان گزشتہ 150 برسوں کے دوران آنے والے 10 بدترین طوفانوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

نیو یارک سٹی میں اب تک 16 سے 19 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے، جبکہ نیوجرسی اور لانگ آئس لینڈ کے مختلف علاقوں میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی میں شدت؛ خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے

امریکی میڈیا کے مطابق رہوڈز آئس لینڈ، پینسیلوانیا اور کنیکٹی کٹ سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور کمرشل گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شدید موسمی حالات کے باعث نیویارک سٹی اور بوسٹن میں اسکول بند ہیں، جبکہ امریکا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ نیویارک کے ایئرپورٹس سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ متاثر جے ایف کینیڈی، لاگورڈیا اور نیویارک ایئرپورٹس ہوئے ہیں۔

نیویارک کے میئر کے مطابق شہر میں اب تک 16 سے 19 انچ تک برف پڑ چکی ہے، جبکہ نیو یارک سٹی اور بوسٹن میں شدید موسمی صورتحال کے باعث اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقوں میں تقریباً 6 لاکھ افراد بجلی کی معطلی سے متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی، رہوڈز آئس لینڈ، پینینسیلوینیا اور کنیکٹی کٹ کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر 2 فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ طوفان گزشتہ 150 برسوں کے دوران آنے والے 10 بدترین برفانی طوفانوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

سونا مزید مہنگا؛ قیمت میں ہوا بڑا اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بقا کی جنگ، کیا گرین شرٹس تاریخ بدل پائیں گے؟

ہنڈائی کی جانب سے ایس یو وی Palisade، کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا