قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا حکومتی فیصلہ

قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا حکومتی فیصلہ

دونوں قومی رہنماؤں کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی معیار کی پروڈکشنز پیش کی جائیں گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی زندگی اور خدمات پر مبنی تاریخی ویب سیریز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں قومی رہنماؤں کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی معیار کی پروڈکشنز پیش کی جائیں گی، جو نہ صرف ان کی جدوجہد اور افکار کو اجاگر کریں گی بلکہ نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی پس منظر اور آئینی جدوجہد سے بھی روشناس کرائیں گی۔

احسن اقبال کے مطابق یہ اقدام محض ایک تقریباتی سرگرمی نہیں بلکہ قومی تجدید اور فکری احیاء کی جانب اہم پیش رفت ہوگا۔

مزید پڑھیں: قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ بامقصد کہانی سنانا قوم سازی کا مؤثر ذریعہ ہے اور اس منصوبے کے ذریعے قائداعظم کی آئینی بصیرت اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت عالمی معیار کی تیاری کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کرے گی، اس کے علاوہ مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے علمی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تاریخی تحقیق، مستند مواد اور فکری گہرائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق پر مبنی اور معیاری تاریخی پروڈکشنز نہ صرف قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کریں گی بلکہ سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

Related posts

رمضان سے پہلے ساڑھی، اب دوپٹا؟ جویریہ سعود سے لائیو پروگرام میں سخت سوال

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی؟ صارفین کی تنقید پر سامعہ حجاب کا کرارا جواب