بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے

نئی دہلی: بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے کل پہلا روزہ ہوگا جب کہ بنگلادیشی میڈیا نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی شہادتیں ملنا شروع ہوگئی ہیں، مجموعی طور پر پشاور سے 11 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ شہادتوں میں 5 اپر دیر اور 6 مہمند سے موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب سمیت کویت، قطر، یمن اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد وہاں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔

ترکیہ، عمان، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، انڈونیشیا میں بھی گذشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا، جہاں پہلا روزہ کل بروز جمعرات 19 فروری کو ہوگا جب کہ جاپان، فلپائن اور فرانس میں بھی جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

Related posts

اے آئی سمٹ؛ بھارتیوں کی چالاکی پکڑی گئی، چینی روبوٹک کتے کو اپنا قرار دے دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویلنٹائن ڈے کے بعد علی رضا اور کنزا ہاشمی کی جوڑی خبروں کی زینت بن گئی