کشمیر کے بیٹے ڈاکٹر فاروق عشائی کی شہادت کو 33 برس مکمل

کشمیر کے بیٹے ڈاکٹر فاروق عشائی کی شہادت کو 33 برس مکمل

ڈاکٹر فاروق عشائی کو ہندوستان کے سفاک فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا تھا

کشمیر کے ہیرو اور بیٹے ڈاکٹر فاروق عشائی کو شہید ہوئے 33 سال بیت گئے ہیں۔

18 فروری 1993 کو ڈاکٹر فاروق عشائی کو ہندوستان کے سفاک فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا تھا، شہادت کے دن ڈاکٹر عشائی کے ساتھ ان کی اہلیہ، ڈاکٹر فریدہ اور ان کی بیٹی بھی موجود تھیں ۔

ڈاکٹر فاروق کے علاج کے لیے سرجن ڈاکٹر منظور اور ڈاکٹر سیٹھی کو لے جانے والی ایمبولینس کو بھی سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے کئی گھنٹوں تک روکے رکھا، زیادہ خون بہنے اور فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث ڈاکٹر فاروق عشائی شہید ہوگئے۔

پروفیسر ڈاکٹر فاروق عشائی سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال کے بانی تھے، پروفیسر عشائی شہادت کے وقت چیف آرتھوپیڈک سرجن اور میڈیکل کالج سری نگر میں ایچ او ڈی بھی تھے، انکو کشمیر میں فادر آف آرتھوپیڈکس کا لقب بھی حاصل تھا۔

ڈاکٹر فاروق عشائی نے کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے شہریوں کے ترجمان کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

Related posts

مس یونیورس فاطمہ بوش پریڈ کے دوران اچانک گر پڑیں

رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی

RTA نے الروایاہ سٹریٹ کھول دی، کلیدی دبئی کوریڈور میں ٹرانزٹ کو آسان بنا دیا – UAE