رمضان اللہ کی بے شمار نعمتوں کی قدر دانی کا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے، ٹرمپ

رمضان اللہ کی بے شمار نعمتوں کی قدر دانی کا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے، ٹرمپ

رمضان المبارک خاندانی اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا رمضان اللہ کی بے شمار نعمتوں کی قدر دانی کا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے، یہ مقدس مہینہ بہت سے امریکیوں کے لیے عبادت اور روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک خاندانی اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ماہ رمضان ہمدردی، خیرات، رحمت اور عاجزی جیسی مشترکہ اقدار کی توثیق کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آزادانہ طور پر عبادت کرنے کا حق ہماری قوم کی نمایاں پہچان اور خوش حالی اور طاقت کی بنیاد ہے، میری انتظامیہ ہر روز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام شہری اپنے عقیدے پر عمل کر سکیں، یقینی بنانا ہے کہ ہر شخص بغیر کسی خوف یا ظلم و ستم کے آزادی کے ساتھ عبادت کر سکے۔

امریکی صدر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا مطلب اپنے مذہب پر فخر کے ساتھ بلا خوف عمل کرنے کی آزادی ہے، میں فضل اور خیر سگالی کے مہینے میں دنیا بھر میں اتحاد، امن اور آنے والے سال کے لیے برکتوں کی دعا کرتا ہوں۔

Related posts

مس یونیورس فاطمہ بوش پریڈ کے دوران اچانک گر پڑیں

رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی

RTA نے الروایاہ سٹریٹ کھول دی، کلیدی دبئی کوریڈور میں ٹرانزٹ کو آسان بنا دیا – UAE