سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
عالمی مارکیٹ میں 90 ڈالر گھٹ کر فی اونس سونا 4920 ڈالر پر آگیا
کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 9 ہزار روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 14 ہزار762روپے ہو گیا، اسی طرح دس گرام سونا 7716 روپے کمی سے 4 لاکھ41 ہزار325 روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 90 ڈالر گھٹ کر فی اونس سونا 4920 ڈالر پر آگیا، دوسری جانب 150 روپے کمی سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 8014 روپے ہو گئی۔