ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ انگلینڈ نے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ انگلینڈ نے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرلیا

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے۔

کولکتہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے اٹلی کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے میں کولیفائی کرلیا۔

ایڈن گارڈنز میں گروپ سی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

اطالوی ٹیم 203 رنز کے تعاقب میں 178 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بین مانینٹی کے 60 اور گرانٹ اسٹیورٹ کے 45 رنز بھی رائیگاں گئے جب کہ انگلینڈ کے سیم کرن اور جیمی اوورٹن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے  ول جیک 53 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ٹوم بینٹن 30، فل سالٹ 28 اور سیم کرن نے 25 رنز اسکور کیے تھے۔

اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کریشن کالوگاماج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جے جے اسمٹس، علی حسن اور بین مینانتی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Related posts

نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا بینکاری نظام کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

جنیوا میں طاقتوں کا ٹاکرا، ایران–امریکا جوہری مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع