ایپسٹین فائلز تنازع: بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز میں بڑی کمی ہوگئی
ایپسٹین فائلز میں کا نام سامنے آتے ہی بیونسے کے فالوورز کم ہوگئے
ایپسٹین فائلز سے جڑے تنازع کے بعد امریکی گلوکارہ بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز میں اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیونسے کے شوہر جیزی کا نام مبینہ طور پر ایپسٹین فائلز میں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے، جس کا اثر بیونسے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی پڑا ہے۔
اگرچہ بیونسے کا اس تنازع سے براہ راست کوئی تعلق سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر ایپسٹین فائلز میں شامل ناموں سے منسلک افراد کو سخت تنقید اور عوامی ردعمل کا سامنا ہے، جس کے باعث بیونسے کے فالوورز کی تعداد میں کمی رپورٹ کی جا رہی ہے۔
بیونسے اور جیزی دونوں کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا جبکہ جیزی بھی مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھتی جارہی ہیں۔
دوسری جانب بیونسے کی پیشہ ورانہ زندگی پر اس تنازع کا کوئی اثر نہیں پڑا، حال ہی میں فوربس نے تصدیق کی ہے کہ بیونسے باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بیونسے اب پانچویں موسیقار اور گلوکارہ ہیں جو ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئیں جبکہ اس فہرست میں پہلے ہی جیزی، ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ اور بروس اسپرنگسٹین شامل ہیں۔