ملکی مالیاتی نظام میں بہتری، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
اضافہ ملکی کرنسی اور بینکنگ نظام پر مستحکم اثر ڈال سکتا ہے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 6 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذخائر 3.6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 21.37 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 2.06 کروڑ ڈالر بڑھ کر 16.17 ارب ڈالر ہو گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.54 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا اور یہ 5.19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ معمولی ہے، لیکن ملکی مالیاتی استحکام کے لیے مثبت اشارہ ہے اور ملکی کرنسی اور بینکنگ نظام پر مستحکم اثر ڈال سکتا ہے۔