سونے کی قیمت میں ٹھہراؤ، چاندی نے ایک بار پھر چمک دکھا دی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی
مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی اور فی اونس سونا 5058 ڈالرز پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 90 روپے کے اضافے کے بعد 8 ہزار 825 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 78 روپے بڑھ کر 7 ہزار 566 روپے ہوگئی۔
عالمی سطح پر بھی چاندی کی قیمت میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور فی اونس چاندی 83.50 ڈالرز تک جا پہنچی۔