پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق میچ کے روز تقریباً 50 فیصد بارش کا امکان ہے۔

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول اہم مقابلہ خراب موسم کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جانے والا ہائی وولٹیج میچ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ شہر میں غیر متوقع موسمی تبدیلیوں کے باعث شائقین کرکٹ میں تشویش پائی جارہی ہے اور میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق میچ کے روز تقریباً 50 فیصد بارش کا امکان ہے جب کہ شام 6 بجے کے قریب 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ اگر بارش کا سلسلہ برقرار رہا تو میچ متاثر ہوسکتا ہے یا مکمل طور پر منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایونٹ کے قواعد کے مطابق اگر میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں گروپ کی پوزیشنز پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔

اس وقت پاکستان گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارتی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے اس میچ کو انتہائی اہم قرار دے رہی ہے۔

شائقین کرکٹ کی نظریں اب موسم پر جمی ہوئی ہیں اور سب دعاگو ہیں کہ بارش میچ کے سنسنی خیز مقابلے میں رکاوٹ نہ بنے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بھارت نے نمیبیا کو شکست دے دی

حکومتی قرضوں کا پہاڑ بلند تر، ماہانہ بنیاد پر بھی تیزی سے اضافہ

حیدرآباد میں کرکٹ کا جوش، پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک