ایران کی ریڈ لائن کراس ہوئی تو جنگ شروع ہو جائے گی، علی شمخانی

ایران کی ریڈ لائن کراس ہوئی تو جنگ شروع ہو جائے گی، علی شمخانی

دفاعی طاقت پر کوئی سمجھوتہ نہ پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا

ایران نے امریکا کو سخت اور چونکا دینے والی وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ کسی بھی قسم کی معمولی فوجی کارروائی کو بھی مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔

اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا کہ ایران کی میزائل صلاحیت اس کی “ریڈ لائن” ہے اور اسے کسی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دفاعی طاقت پر کوئی سمجھوتہ نہ پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔

علی شمخانی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر ایران کے خلاف محدود حملے کی بھی کوشش کی گئی تو اسے باقاعدہ جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا۔ ان کے اس بیان نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کے خلاف فوجی آپشنز پر غور کیا جاسکتا ہے، جبکہ خطے میں ایک اور بحری بیڑے کی تعیناتی کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی اور میزائل صلاحیت قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے اور اس پر کسی بیرونی دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی لفظی جنگ کسی بھی وقت خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے، جس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ پر مرتب ہوں گے۔

Related posts

بسنت کے بعد کرکٹ کا طوفان، پنجاب کی پہلی پریمیئر لیگ کا شاندار آغاز

سونے کی قیمت میں ٹھہراؤ، چاندی نے ایک بار پھر چمک دکھا دی

پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ