پی ایس ایل 11؛ اوٹس گبسن پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
اوٹس گبسن اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی قومی ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔
پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو پی ایس ایل 11 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے 56 سالہ اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے جو اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی قومی ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔
اوٹس گبسن یارکشائر، بی پی ایل، دی ہنڈریڈ اور دیگر لیگز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اوٹس گبسن کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئر ڈرافٹ 11 فروری کو منعقد ہوگا جس کے لیے مجموعی طور پر 879 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں افغانستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت مختلف ممالک کے نمایاں کھلاڑی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بھی 6 سے بڑھاکر 8 کردی گئی ہے، حیدر آباد کنگز مین اور سیالکوٹ اسٹالینز نئی فرنچائز کے طور پر سیزن میں حصہ لیں گی۔