ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ امریکا کا پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے 12 ویں میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا 12 واں میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس میں امریکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

 

امریکی ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ اچھی بولنگ کرکے پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے، اچھی ٹیم کے خلاف جیت کے لیے ہر شعبے میں پرفارم کرنا ہوگا۔

امریکی کپتان کہتے ہیں کہ ہم نے پچھلے میچ میں بھارت کے خلاف بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کے خلاف گزشتہ ورلڈ کپ کی جیت یادگار تھی۔

Related posts

پی ایس ایل 11؛ اوٹس گبسن پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

برطانیہ میں پست خاندانوں کو اپنا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے 137 سال درکار

کوئی ذاتی مقصد نہیں، بنگلادیش کو عزت دلوانا تھا، محسن نقوی