ولی ٹیک نے ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لی
ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز کے درمیان مقابلہ تھا۔
لاہور: ولی ٹیک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی فرنچائز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی مکمل ہوگئی ہے جب کہ ولی ٹیک نے ملتان سلطانز کی فرنچائز کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔
🚨 MOST EXPENSIVE TEAM IN HBL PSL HISTORY 🚨
Team Multan is sold for a record PKR 2️⃣4️⃣5️⃣ crore 🥳
Watch LIVE: https://t.co/qoi3S0Ynkt #HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/xoVDEply1T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 9, 2026
ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز کے درمیان مقابلہ تھا، ملتان سلطانز کے لیے ایک ارب 82 کروڑ کی بیس پرائس مقرر کی گئی تھی۔
ملتان سلطانز کے لیے سی ڈی وینچرز نے 2 ارب 35 کروڑ روپے کی بولی لگائی جب کہ پارٹیکل اگنائٹر نے 2 ارب 25 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی تقریب میں شریک تھے، پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔