نڈر کرکٹ پر کام کررہے ہیں، مثبت نتائج سامنے آئیں گے؛ فاطمہ ثناء – بول نیوز

نڈر کرکٹ پر کام کررہے ہیں، مثبت نتائج سامنے آئیں گے؛ فاطمہ ثناء

ورلڈ کپ سے قبل اس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، فاطمہ ثناء

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ ٹیم نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر کام کررہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس حکمتِ عملی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

فاطمہ ثناء نے کہا کہ موجودہ دورے میں وکٹیں تیز ہیں اور گیند بیٹ پر اچھی طرح آرہی ہے جس سے بیٹرز کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کنڈیشنز میں کھیلنا بیٹنگ لائن کے اعتماد میں اضافہ کرے گا جب کہ فاسٹ بولرز کے لیے بھی یہ کنڈیشنز خوش آئند ہیں کیونکہ وکٹوں سے انہیں مدد ملنے کی توقع ہے۔

کپتان پاکستان ویمن ٹیم نے کہا کہ تیز وکٹیں بولرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔

فاطمہ ثناء نے بتایا کہ ٹیم نے یہاں اپنا پہلا پریکٹس سیشن مکمل کرلیا ہے جس کے دوران کھلاڑیوں کو پچز کی نوعیت کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے جب کہ عملی تیاری سے ٹیم کو میچز میں فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل اس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس سے کھلاڑی دباؤ میں کھیلنے کی عادت ڈال سکیں گی۔

کپتان نے جنوبی افریقہ کو ایک مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم بہترین نتائج کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کرے گی اور ہر میچ میں مکمل فوکس کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

فاطمہ ثناء کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور اس سیریز سے انہیں قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا جو مستقبل میں ٹیم کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

Related posts

اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی

شادی شوٹ میں حد پار؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

جنوبی کوریا، فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، دو اہلکار جاں بحق – بول نیوز