ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن میں بھرپور شرکت
ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن میں بھرپور شرکت
آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم نے کولمبو کرکٹ کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اور کل یو ایس اے کے خلاف ہونے والے اہم میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔
کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی جبکہ نیٹ سیشن سے قبل فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس اور حکمت عملی پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ اہم مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔
قومی ٹیم گروپ اسٹیج کا دوسرا میچ کل یو ایس اے کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور یو ایس اے کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ایس ایس سی گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔