لبنان میں عمارتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں دو جڑی ہوئی رہائشی عمارتیں گرنے سے کم از کم 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی سول ڈیفنس حکام کے مطابق عمارت دو بلاکس پر مشتمل تھی جن میں 12 اپارٹمنٹس تھے اور حادثے کے وقت تقریباً 22 افراد اندر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ملیشیا کا کمانڈر یاسر ابو شباب مارا گیا ، غزہ اور لبنان میں جشن

ریسکیو ٹیموں نے چند افراد کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میئر طرابلس نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خستہ حال عمارتیں برسوں کی غفلت کا نتیجہ ہیں اور ہزاروں شہری خطرے میں ہیں۔

لبنانی صدر جوزف عون نے امدادی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم نواف سلام نے متاثرین کے لیے رہائش کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیرِ انصاف عادل نصار نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی طرابلس میں ایک عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ شہر میں بڑی تعداد میں خستہ اور غیر محفوظ عمارتیں موجود ہیں۔

Related posts

بھارت کا ایران کے خلاف دوغلا پن، تین ایرانی آئل ٹینکرز تحویل میں لے لیے

موڈیز نے پاکستان کے بینکاری شعبے کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کردیا

متحدہ عرب امارات کے فوڈ بینک نے کھانے کے تحفظ کو فروغ دینے کے لئے اقدام شروع کیا