انتہا پسندی کا مرکز افغانستان عالمی امن کیلئے سنگین چیلنج قرار

انتہا پسندی کا مرکز افغانستان عالمی امن کیلئے سنگین چیلنج قرار

سینئر روسی تجزیہ کار کے مطابق طالبان کی پالیسیاں غیر پائیدار حکمرانی اور عوامی بے چینی کو ظاہر کرتی ہیں

عالمی حلقوں نے متفقہ طور پر طالبان حکومت کو ناقابلِ اعتماد اور خطے کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا۔

افغان جریدہ افغان انٹرنیشنل کے مطابق عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ طالبان حکومت غیر مستحکم اور وقتی اقتدار پر قائم ہے۔

سینئر روسی تجزیہ کار کے مطابق طالبان کی پالیسیاں غیر پائیدار حکمرانی اور عوامی بے چینی کو ظاہر کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کردیا

 سینٹر فار کنٹیمپریری ایرانی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر رجب سفاروف کے مطابق طالبان کا خراب سیاسی طرزِ عمل زیادہ عرصہ اقتدار برقرار نہیں رکھ سکے گا، طالبان ایسے ماحول میں پروان چڑھے ہیں جہاں انتہا پسند اقدامات کو فروغ دیا جاتا ہے۔

روسی محقق آندرے سرینکو کے مطابق طالبان بنیادی طور پر تبدیل نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ ناقابلِ اعتماد ہو گئے ہیں

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان حکومت پورے خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے، انتہا پسندی اور سخت پالیسیوں نے افغان طالبان حکومت کے خاتمے کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا کے ہاتھوں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست

700 ڈرونز نے پی ایس ایل کی نئی ٹیم کنگز مین ہیوسٹن کا فضا میں لوگو بنا کر حیران کر دیا

آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیے، محسن نقوی کو منانے کیلیے لاہور پہنچ گئے