بابر اعظم کو ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے، تنویر احمد
پاکستانی ٹیم نے دباؤ میں آ کر کامیابی حاصل کی اور اگر میچ ہار جاتے تو اگلے مرحلے تک رسائی مشکل ہو سکتی تھی
سابق کرکٹر تنویر احمد نے بابر اعظم کی ٹی20 کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔
بول نیوز کے پروگرام کھیل کا جنون میں بات کرتے ہوئے تنویر احمد کا کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں تو بہتر ہو سکتا ہے، ورنہ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق کھلاڑی جانتے ہیں بابر اعظم ٹیم سے باہر کیوں نہیں ہو رہے، جبکہ بابر کے خلاف بات کرنے سے بعض لوگوں کو سکون ملتا ہے اور ٹاک شوز میں یہی موضوع غالب رہتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
انہوں نے حالیہ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے دباؤ میں آ کر کامیابی حاصل کی اور اگر میچ ہار جاتے تو اگلے مرحلے تک رسائی مشکل ہو سکتی تھی۔
دوسری جانب فواد مصطفیٰ نے میچ میں کیچ ڈراپ ہونے کو اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو کیچز خصوصاً فہیم اشرف اور سوریا کمار یادیو کا کیچ ہو جاتا تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کھلاڑی کے بارے میں ایک بار جو تاثر بن جائے وہ دیر تک برقرار رہتا ہے، جبکہ ٹیم کو بیٹنگ لائن مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔