برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ نیٹ ورکس دباؤ کا شکار، کمپنیاں اختتام کے قریب

برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ نیٹ ورکس دباؤ کا شکار، کمپنیاں اختتام کے قریب

برطانیہ میں 2025 کے اختتام تک تقریباً 88 ہزار چارجنگ پوائنٹس 45 ہزار مقامات پر نصب ہو چکے تھے

بڑھتی لاگت، سخت مسابقت اور سرمایہ کاری کے دباؤ کے باعث برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ نیٹ ورک آپریٹرز مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق کئی برطانوی چارجنگ کمپنیاں نقدی کی کمی کے باعث خریدار تلاش کر رہی ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں انضمام اور خریداریوں کے نتیجے میں 150 کے قریب آپریٹرز کم ہو کر صرف پانچ یا چھ بڑی کمپنیوں تک محدود ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 329 ارب روپے تک پہنچ گئے

رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے دوران سستی فنانسنگ اور گرین ٹیکنالوجی کے رجحان نے سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں بڑی سرمایہ کاری پر آمادہ کیا، تاہم اب بڑھتے اخراجات، سخت مقابلے اور حکومتی فنڈنگ میں تاخیر نے بعض کمپنیوں کو مالی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

برطانیہ میں 2025 کے اختتام تک تقریباً 88 ہزار چارجنگ پوائنٹس 45 ہزار مقامات پر نصب ہو چکے تھے، مگر کئی کمپنیوں نے مستقبل کی طلب کو مدنظر رکھ کر تنصیبات تو کر لیں لیکن ابھی آمدن اخراجات پورے کرنے کے لیے کافی نہیں۔

ماہرین کے مطابق بڑے پیمانے پر انضمام سے کمپنیوں کو اخراجات کم کرنے، بڑے معاہدے حاصل کرنے اور بہتر سرمایہ کاری کے مواقع مل سکتے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں بڑی توانائی کمپنیوں، کار ساز اداروں اور ریٹیل چینز کے داخلے نے مقابلہ مزید سخت کر دیا ہے۔

Related posts

بابر اعظم کو ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے، تنویر احمد

ہیلری اور بل کلنٹن کا ایپسٹین کیس میں اپنی گواہی عوامی کرنے کا مطالبہ

پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کر دیے