ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کر دیے
تھوڑا صبر رکھیں معلوم ہوجائے گا کس نے رابطہ کیا اور کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا، ترجمان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس حقائق کے منافی اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ میڈیا میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے، جو بالکل بھی درست نہیں۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا دوٹوک فیصلہ، پی ایس ایل کی نشریات بھارت کے لیے بند
انھوں نے واضح کیا کہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا جھوٹا دعویٰ مسترد کرتے ہیں، تھوڑا صبر رکھیں معلوم ہوجائے گا کس نے رابطہ کیا اور کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے اور بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے کھیل کو سیاست کی نذر کر رہا ہے۔
پی سی بی کے تازہ ترین موقف کے بعد یہ تنازعہ دوبارہ پاک بھارت کرکٹ سے جڑی حساسیت اور میڈیا جنگ کو اجاگر کر رہا ہے۔