ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بھارتی اپوزیشن نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بھارتی اپوزیشن نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اپوزیشن جماعتوں نے بھارتی حکومت سے دو ٹوک جواب طلب کرلیے

 بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا نام آنے پر بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔

ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام سامنے آنے پر بھارتی پارلیمنٹ میں کہرام مچ گیا، اپوزیشن جماعتوں نے ایپسٹین فائلز معاملے پر بھارتی حکومت سے دو ٹوک جواب طلب کرلیے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم پر لگنے والے الزامات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی مودی کے ایپسٹین سے تعلقات پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم سے بھارتی وزیراعظم کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا؟

کانگریس لیڈر پوان کھیرہ نے کہا کہ ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کیلئے ناچ گانا کیا۔

ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی فائلز میں مودی کا نام سامنے آنا بھارتی سیاست میں شدید بحران اور سیاسی ہلچل کا باعث بن سکتا ہے۔

Related posts

منیب بٹ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی کس کو قرار دیا؟

معروف برطانوی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں، امریکی صدر