کراچی: ہفتہ رفتہ کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 71 پیسے پر آگئی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث ڈالر کی قیمت میں یہ کمی دیکھی گئی۔