ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی نے سپر اسٹار کمنٹری پینل فائنل کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی نے سپر اسٹار کمنٹری پینل فائنل کر دیا

ٹیمبا باووما بھی پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں ایڈیشن کے لیے شاندار اور متنوع کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام اور موجودہ دور کے اسٹارز شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، اور شائقین کو میچز کے دوران عالمی معیار کی کمنٹری سننے کو ملے گی۔

اعلان کردہ پینل میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ جیسے تجربہ کار اور مقبول کمنٹیٹرز شامل ہیں، جو اپنی منفرد آواز اور تجزیاتی انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی بھی نمایاں انداز میں کی گئی ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ بازید خان اور رمیز راجہ بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی میچز کے دوران اپنی آرا اور تبصرے پیش کریں گے۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے موجودہ کپتان اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے ٹیمبا باووما بھی پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔

اسی طرح 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح اینجلو میتھیوز بھی اس بار کمنٹری باکس میں جلوہ گر ہوں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور کوسوو کے صدور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں – متحدہ عرب امارات

انڈر 19 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست؛ بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

امریکا کا ہنگامی الرٹ، ایران میں موجود شہریوں کو فوراً ملک چھوڑنے کا حکم