کرسٹیانو رونالڈو، عمر بڑھنے کے باوجود دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز میں شامل

کرسٹیانو رونالڈو، عمر بڑھنے کے باوجود دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز میں شامل

رونالڈو اس وقت سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے ساتھ منسلک ہیں

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی 41 ویں سالگرہ منا لی۔ بڑھتی عمر کے باوجود وہ آج بھی فٹبال کے میدان میں اپنی فٹنس، کارکردگی اور مارکیٹ ویلیو کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں اور دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز میں شمار ہوتے ہیں۔

رونالڈو اس وقت سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے ساتھ منسلک ہیں، جہاں وہ بھاری معاوضے پر کھیل رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں پاؤنڈ معاوضہ حاصل کرتے ہیں، جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔

فٹبال کے میدان سے باہر بھی رونالڈو کی نجی زندگی اکثر خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ روسی سپر ماڈل ارینا شائیک کے ساتھ ان کا تعلق 2010 سے 2015 تک قائم رہا۔

دونوں کی ملاقات ایک معروف فیشن برانڈ کی مہم کے دوران ہوئی تھی اور انہیں اس وقت کی پاورفل جوڑی قرار دیا جاتا تھا، تاہم 2015 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔

اس وقت جورجینا روڈریگوئز ان کی دیرینہ پارٹنر ہیں اور دونوں ایک مستحکم اور خوشحال خاندانی زندگی گزار رہے ہیں۔ 41 برس کی عمر میں بھی رونالڈو کی مقبولیت، فٹنس اور کھیل کے لیے جذبہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال بنا ہوا ہے۔

Related posts

امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے سالانہ 24 ہزار اموات رپورٹ

کلاس روم اور کچن چھوڑ کر کرکٹ کے میدان میں، اٹلی کی ٹیم کا انوکھا سفر

متحدہ عرب امارات اور کوسوو کے صدور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں – متحدہ عرب امارات