عاصم اظہر کا کنسرٹ؛ ماہرہ خان کے ڈانس نے صارفین کو حیران کردیا

عاصم اظہر کا کنسرٹ؛ ماہرہ خان کے ڈانس نے صارفین کو حیران کردیا

اداکارہ کا ڈانس سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہ کرسکا

پاکستان کی معروف اداکارہ اور سپر اسٹار ماہرہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی فلم یا ڈرامہ نہیں بلکہ گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں کیا گیا ڈانس ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان اداکار وہاج علی کے ساتھ ایک ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں جبکہ دونوں جلد ایک نئے ڈرامے میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان کو گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا۔ کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر نے اپنا مقبول گانا “ترستی ہیں نگاہیں” پیش کیا، جس پر ماہرہ خان کو اسی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا۔

تاہم اداکارہ کا یہ ڈانس سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہ کرسکا اور ان کے ڈانس مووز پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر اداکارہ کے لیے اس نوعیت کے ڈانس مووز مناسب نہیں تھے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ پاکستان میں لوگ عمر بڑھنے کے بعد بھی خود کو کم عمر ظاہر کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں۔

کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے اس انداز کا موازنہ بھارتی گلوکار اے پی ڈھلن اور اداکارہ تارا ستاریا کی وائرل کانسرٹ موومنٹ سے بھی کیا۔

Related posts

امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے سالانہ 24 ہزار اموات رپورٹ

کلاس روم اور کچن چھوڑ کر کرکٹ کے میدان میں، اٹلی کی ٹیم کا انوکھا سفر

متحدہ عرب امارات اور کوسوو کے صدور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں – متحدہ عرب امارات