مشی خان کے ہانیہ عامر پر ’ایلومیناٹی‘ کے الزامات؛ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

مشی خان کے ہانیہ عامر پر ’ایلومیناٹی‘ کے الزامات؛ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے ’ایلومیناٹی‘ سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا

اپنے خیالات کا بےباکی سے اظہار کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق سوشل میڈیا پر سنگین نوعیت کے سوالات اٹھا دیے، جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشی خان نے متعدد ویڈیوز اور اسٹوریز شیئر کیں، جن میں انہوں نے ہانیہ عامر کی بعض تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی تصاویر میں موجود ہاتھ کا مخصوص اشارہ مبینہ طور پر ’ایلومیناٹی‘ سے متعلق ہوسکتا ہے۔

مشی خان نے ہانیہ عامر کی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ہاتھ کے اشارے کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اگرچہ عام طور پر اس اشارے کو ’آئی لو یو (I Love You)‘ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، تاہم مشی خان نے اسے مبینہ طور پر ’ایلومیناٹی‘ علامت قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہانیہ عامر متعدد بار اسی انداز میں تصاویر کیوں بنواتی رہی ہیں۔

دوسری جانب اس معاملے پر اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری اور ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت جاری کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگ مسلسل ان کے بارے میں مختلف افواہیں اور الزامات پھیلا رہے ہیں، کبھی ان کی شادی کے کارڈ چھاپنے کی بات کی جاتی ہے، کبھی ان کے لباس پر تنقید کی جاتی ہے اور اب انہیں ’ایلومیناٹی‘ سے جوڑا جارہا ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ ایک محنت کرنے والی لڑکی ہیں اور اتنے تنازعات کو برداشت نہیں کر سکتیں، لہٰذا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداح بھی دفاع میں سامنے آ گئے اور انہوں نے مشی خان کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ہانیہ عامر کے حق میں تبصرے کیے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کو کامیابی کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے جبکہ بعض صارفین نے ان پر ہونے والی تنقید کو غیر ضروری قرار دیا۔

واضح رہے کہ مشی خان ماضی میں بھی مختلف معاملات پر اپنی کھری اور واضح رائے دینے کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی رہی ہیں۔

Related posts

امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے سالانہ 24 ہزار اموات رپورٹ

کلاس روم اور کچن چھوڑ کر کرکٹ کے میدان میں، اٹلی کی ٹیم کا انوکھا سفر

متحدہ عرب امارات اور کوسوو کے صدور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں – متحدہ عرب امارات