شائننگ انڈیا کی سیاہ حقیقت بے نقاب، بھارتی دارالحکومت سے روزانہ درجنوں افراد لاپتہ

شائننگ انڈیا کی سیاہ حقیقت بے نقاب، بھارتی دارالحکومت سے روزانہ درجنوں افراد لاپتہ

بھارت میں بڑھتا تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی ریاستی نگرانی اور ادارہ جاتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے

نااہل مودی کی کرپٹ سرکار میں روزانہ درجنوں مردوخواتین لاپتہ ہونا شائننگ انڈیا کے مضحکہ خیزدعوؤں پرسیاہ داغ ہے۔

 ہندوتوا کےزیراثرحکومت عوامی مسائل سے لاتعلق، توجہ صرف انتہا پسندی سے اقتدار مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے ریاستی مشینری کی ناکامی کا پول کھول دیا جس کے مطابق جنوری 2026کے پہلے15روزمیں بھارتی دارالحکومت دہلی سے 509خواتین سمیت 807 افراد لاپتہ ہوئے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں  191  کم عمر بچے بھی شامل ہیں، جبکہ دہلی خواتین اور بچوں کے لیے غیرمحفوظ ہوگیا ہے، گذشتہ برس بھی دہلی سےساڑھے24 ہزار سے زائد افرادلاپتہ ہوئے، جن میں  60 فیصد  سے زائدخواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی گراوٹ کی انتہا، ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام بھی آگیا

بھارت کو جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے سبب گذشتہ برسوں میں ریپ کیپٹل آف دی ورلڈ  بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق نا اہل مودی حکومت کے خطے پر حکمرانی کے غیر حقیقی دعوے، بھارت میں خواتین اور کمزور طبقات کے خلاف بڑھتے جرائم نے مضحکہ خیز ثابت کر دیے ہیں۔

 تجزیہ کاروں کی رائے میں بھارت میں بڑھتا تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی ریاستی نگرانی اور ادارہ جاتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

Related posts

امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے سالانہ 24 ہزار اموات رپورٹ

کلاس روم اور کچن چھوڑ کر کرکٹ کے میدان میں، اٹلی کی ٹیم کا انوکھا سفر

متحدہ عرب امارات اور کوسوو کے صدور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں – متحدہ عرب امارات