قومی کرکٹر حسن علی بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹر حسن علی بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے، ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں حسن علی کو پتنگ اُڑاتے دیکھا جا سکتا ہے

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوتے ہی شہر بھر میں پتنگ بازی کا جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، اسی سلسلے میں قومی کرکٹر حسن علی بھی بسنت کی خوشیوں میں شامل ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں حسن علی کو پتنگ اُڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حسن علی بسنت کے رنگوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے چہرے پر خوشی نمایاں ہے۔

وائرل ویڈیو میں کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ حسن بھی موجود ہیں جو پتنگ بازی سے محظوظ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے حسن علی کی بسنت منانے کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ کئی صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Related posts

امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے سالانہ 24 ہزار اموات رپورٹ

کلاس روم اور کچن چھوڑ کر کرکٹ کے میدان میں، اٹلی کی ٹیم کا انوکھا سفر

متحدہ عرب امارات اور کوسوو کے صدور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں – متحدہ عرب امارات